خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا آج اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (خصو صی رپورٹ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آ ج سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں ہو گا۔ اجلاس میں بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، پی ایم ایل کیو، اے این پی، مسلم لیگ عوامی، قومی وطن پارٹی (شیر پاؤ) اور بی این پی عوامی کے پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے۔
خورشید شاہ