جدہ:اجازت کے بغیر وائی فائی استعمال کرنا درست نہیں ، رکن علماء کمیٹی
جدہ (بیورورپورٹ ) اجازت کے بغیر وائی فائی استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق علماء کمیٹی کے رکن ڈاکٹر علی الحکمی نے کہا کہ کسی کو وائی فائی بغیر اجازت استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے دبئی کے مفتی اعظم کے فتویٰ کی تصدیق کی ۔ ڈاکٹر حکمی نے مزید کہا کہ ایسے ادارے جہاں سہولت کیلئے اوپن وائی فائی سہولت ہے اُس کو استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ جہاں پاسورڈ ہو اُسے استعمال کرنا درست نہیں ہے۔