خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر کھجوروں کا تحفہ ارسال کرنے کا سلسلہ جاری

خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر کھجوروں کا تحفہ ارسال کرنے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (بیورورپورٹ) رمضان المبارک میں خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر کھجوروں کا تحفہ ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت اسلامی امور اور عوہ الارشاد شیخ خالد بن ابراہیم نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی جانب سے مختلف ممالک کو ماہ رمضان المبارک میں کھجوروں کا تحفہ بھیجنے کا پروگرام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان شاہی سے 400 ٹن کھجوروں کا تحفہ مختلف ممالک کو ارسال کیا جاچکا ہے۔ ارسال کی جانے والی کھجوریں سعودی سفارتخانوں کی مدد سے اور وزارت اسلامی امور کے ذیلی اداروں کی مدد سے تقسیم کی جائیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -