ترک صدر یوگنڈا پہنچ گئے،دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

ترک صدر یوگنڈا پہنچ گئے،دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

  

کمپالا(اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر یوگنڈا پہنچ گئے۔یوگنڈا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارلحکومت کمپالا پہنچے پر صدر یویری موسیونی نے انکا استقبال کیا ۔دونوں سربراہان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اورعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دورے کے دوران صدراردوان کو ماکررے یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگر دیگئی جس کے بعد انھوں نے یوگنڈا کے ہم منصب کے ہمراہ ترک یوگنڈا بزنس فورم میں شرکت کی۔

مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ مشرقی افریقہ کے استحکام کے خلاف اہم ترین خطرہ دہشت گردی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں تین عنوانات کو اہمیت دیتے ہیں جن میں مذہب پرستی، نسل پرستی اور دہشت گردی ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ 35 برسوں سے ترکی دہشتگردی کو برداشت کرتا چلا آرہا ہیاور وہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد اور ملکوں سے تعاون کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی یوگنڈا میں تمام تر شعبوں میں سرمایہ کاری کا متمنی ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی، فوجی، دفاعی، تعلیمی، سیاحتی، کھیلوں اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

مزید :

عالمی منظر -