جدہ :مقامی عدالت نے ایک نو مسلم کی سزا منسوخ کر دی
جدہ (محمد اکرم اسد ) مقامی عدالت نے ایک نو مسلم کی سزا منسوخ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فوری سماعت کی عدالت نے اسلام قبول کرنے والے نو مسلم کے خلاف سزا منسوخ کر دی ۔ جس کو اسلامی مقامات کی بے حرمتی پر قید اور کوڑوں کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ ایک نجی کمپنی کے غیر مسلم اہلکار کے خلاف کمپنی نے امر بالمعروف ونہی عن المنکر میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ اُس نے حرم مکی شریف اور کعبہ کی غیر مناسب تصاویر اپنی فیس بک پیج پر لگائی ہوئی ہے۔ ملزم کی فیس بک کیلئے عدالت نے فارنزک رپورٹ طلب کی جس سے ملزم پر الزام ثابت ہو گیا ۔ عدالت اسے 7 برس قید اور 2100 کوڑے اور 30 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت کو ملزم کے بارے میں معلوم ہو کہ اس نے عدالت میں اسلام قبول کر لیا ہے ۔ جس پر عدالت نے اس کی سزا حکم ربانی کے تحت منسوخ کر دی۔