نیلسن منڈیلا کے ہاتھ کا لکھا ہوا خط65000رینڈ میں نیلام

نیلسن منڈیلا کے ہاتھ کا لکھا ہوا خط65000رینڈ میں نیلام
نیلسن منڈیلا کے ہاتھ کا لکھا ہوا خط65000رینڈ میں نیلام

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)نیلسن منڈیلا کے ہاتھ کا لکھا ہوا خط65000رینڈ میں نیلام ہو گیا،خط جنوبی افریقہ کے ایک شخص نے خریدا ہے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے،نیلامی کی بولی میں مقامی اور غیر ملکی افراد نے بھی شرکت کی۔امریکہ اور برطانیہ سے کئی لوگوں ٹیلی فون پر نیلامی کی بولی میں حصہ لیا،بولی کاآغاز60290رینڈ سے کیا گیا۔1977میں نیلسن منڈیلا نے یہ خط جب وہ آئس لینڈ میں قید تھے یونیورسٹی آف ساؤتھ افریقہ کو لکھا تھا،اسی دوران ایک شخص نے نیلسن منڈیلا کی دستخطوں والی تصویر 5000رینڈ میں خریدی تھی۔

مزید : عالمی منظر