مصر نے غزہ سے ملحق سرحدی چوکی4 دن کے لیے کھول دی
دمشق (اے پی پی) مصر نے غزہ سے ملحق سرحدی چوکی 4 دن کے لیے کھول دی ہے ۔ مصری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد الا بزم کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا ہے کہ مصر رفاہ کی سرحدی چوکی کو 4 دن تک آمدورفت کے لیے کھلا رکھے گا۔واضح رہے کہ تین جولائی 2013 ء کے بعد سے مصری انتظامیہ رفاہ چوکی کو مسلسل بند رکھتی ہے۔مذکورہ سرحدی چوکی سال میں محض چند ایک بار مریضوں اور دیگر لازمی اشیاء کی آمدورفت کے لیے کھولی جاتی ہے۔