ایران اور روس کے درمیان بجلی کی خرید و فروخت کا معاہدہ جلد ہو گا
تہران(اے پی پی) ایران اور روس بجلی کے تبادلے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ایران کی بجلی برآمد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ پیام باقری نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان بجلی کے تبادلے کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران اور روس کے درمیان بجلی کا تبادلہ آذربائیجان کے ذریعے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں روس ، ایران کو اور سردی کے موسم میں ایران، روس کو آذربائیجان کے راستے بجلی فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران اور آذربائیجان کے درمیان ضروری انفراسٹرکچر تیار کر لیا ہے گیا ہے اور یہ منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔