حادثے کے شکار مصری طیارے کے بلیک باکس سے سنگل مل گئے، فرانس
پیرس (اے پی پی) فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ بحیرہ روم میں تباہ ہونے والے مصری مسافر بردار طیارے کے ایک بلیک باکس کے سنگلز مل گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس طیارے کے بلیک باکس ہی سے یہ اندازہ ہو سکے گا کہ طیارے کی تباہی کی وجہ کیا ہوئی۔ مئی کی 19 تاریخ کو یہ طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے بحیرہء روم میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں موجود تمام 66 افراد مارے گئے تھے۔
اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس طیارے کے حادثے کی وجہ کوئی تکنیکی خرابی تھا یا دہشت گردی کی کوئی کارروائی۔