انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.2شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.2شدت کا زلزلہ

  

جکارتا(آن لائن)نڈونیشیا کے جزیرے سماٹر ا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.2شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور بعض مقامات پر عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑ چکی ہیں تاہم زلزلے کے مرکز اورگہرائی کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔ دوسری جانب محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصا ن کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور اس حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -