شامی صدر کے مخالفین بحران کے سیاسی حل میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں،روس
ماسکو پی پی) روس کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر شام کے صدر بشار الاسد کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ان کے مخالفین کو خبردار کیا ہے۔جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شامی صدر کے مخالفین ان کے کمزور ہونے کی امید پر مذاکرات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شامی صدر کے مخالفین ملک میں خانہ جنگی کے خاتمے اور بحران کے سیاسی حل میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ کے سرغنہ محمد علوش کے استعفے کو مذاکرات سے فرار کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر بشار الاسد کے دشمن دوسری بار مذاکرات کی میز سے بھاگے ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے جھڑپوں میں الجھے تمام فریقوں سے مذاکرات میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات میں شامی کردوں کو بھی شامل کیا جائے۔