یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس کمپس میں قتل اور خودکشی کی واردات

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس کمپس میں قتل اور خودکشی کی واردات

  

لاس اینجلس (اے پی پی) یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس کمپس میں ایک شخص نے دوسرے شخص کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔مقامی پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے کمپس کی جنوبی سمت میں بدھ کی صبح دس بجے دو افراد کی لاشیں ملیں جن کے قریب سے قتل اور خودکشی کے لئے استعمال ہونے والا پستول بھی ملا ہے۔مقامی افراد کے مطابق مرنے والوں میں ایک یونیورسٹی کا پروفیسر ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت معلوم نہ ہوسکی ۔

مزید :

عالمی منظر -