داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کیساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں: امریکہ

داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کیساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں: امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ میں انھوں نے کہا ہے کہ ترکی علاقے کا اہم ملک ہمارا اتحادی اور نیٹو کا رکن ہے جس سے داعش کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات کافی مستحکم ہیں داعش ترکی کے لیے ایک خطرہ ہے اور وہ اس خطرے کے خلاف ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہیں ترجمان نے ترکی کے عراق سے انخلا پر مبنی روسی وزیر خارجہ کے بیان کے بارے میں کہا کہ ہم اس مسئلے کو ترکی اور عراق کا باہمی فیصلہ سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام کے ہسپتالوں پر جو حملے ہوئے اْن کی تصدیق فی الحال ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کے بارے میں انہیں ٹھوس شواہد کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -