عمران خان آج بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
اسلام آباد (آن لائن)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان آج (جمعہ کہ ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کیا گیا جبکہ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر پر اسد عمر پارٹی رد عمل دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان آج قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے جس کا فیصلہ پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر پارٹی رد عمل دیں گے۔