مری میں خاتون کو جلانے والے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنیکا حکم

مری میں خاتون کو جلانے والے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے مری کے علاقے میں تیل چھڑک کر خاتون کو جلانے والے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا اور قراردیا کہ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ کا اطلاق نہیں ہوتا اگر تیزاب چھڑک کر آگ لگائی جاتی تو 7اے ٹی اے لگایا جاتا ہے ، گزشتہ روز عدالت میں تھانہ مری پولیس نے ملزم رفعت محمود کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں شوکت اور میاں ارشد سے مل کر خاتون مسماۃ ماریہ دختر صداقت پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس وہ دم توڑ گئی ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے اور اس کے شریک ملزمان کو گرفتار کرنا ہے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیا، عدالت نے ہدایات دیں کہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے، مقتولہ نے آخری بیان بھی دیا کہ آگ لگائی گئی ہے ، ملزمان کے خلاف تھانہ مری پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔