خیبر ایجنسی ،پاک افغان بارڈر پر سختی ،آنے جانے والوں میں کمی
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ )پاک افغان بارڈر طورخم پر سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان داخل ہونے والے اور افغانستان جانے والے لوگوں میں بہت زیا دہ کمی آگئی ہے ،جس سے سب سے زیادہ لوکل ٹرانسپورٹرز اور تا جر متاثر ہو گئے ہیں ،طورخم میں کھانے پینے کے ہوٹلزبند ہونے کا خد شہ پید ا ہو گیا ہے جس سے سینکڑوں لوگوں کا بے روزگار ہونے کا خد شہ پیدا ہو گیا ہے ،طورخم تاجر برادری پاک افغان بارڈر طورخم پر سفری دستا ویزات کے بغیر پاکستان آنے اور افغانستان جانے والے لوگوں میں بہت زیادہ کمی آئی ہے جس سے طورخم کے دوکاندران بہت زیادہ متاثر ہو گئے ہیں جبکہ ہوٹلز بند ہونے کاخدشہ ہیں ایک تاجر نبی کے مطابق کہ وہ جنرل سٹور میں کام کرتے ہیں وہ پہلے روزانہ تقریبا چالیس ہزار روپے کا خرید وفروخت ہوتی تھی لیکن اب بارڈر پر پاسپورٹ ویزہ لازمی ہونے کے بعدوہ روزانہ دو سے تین ہزار کا خرید وفروخت ہوتی ہیں جس سے وہ اپنے خر چے بھی پورے نہیں کر سکتے جبکہ ہوٹلوں ما لکان نے بتا یا کہ انکے ہو ٹلز صرف افغانستا ن سے آنے اور جانے والوں لوگوں سے چلتا تھا جبکہ اب صرف روزانہ چار سو یا پانچ لوگ پاسپورٹ ویزہ پر آتے ہیں اس لئے انکے ہوٹلز بند ہونے کا خد شہ پید ا ہو گیا ہے جس سے انکے لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہیں اسطرح طورخم قومی اڈے کے مطابق کہ روزانہ 1300ٹوڈی موٹر کار 400فلائنگ کوچ 300ہائی ایس 300الٹو کار 50پک اپ روزانہ دو اور تین بار پشاور کیلئے سواریا ں لے کر جاتے تھے جبکہ طورخم سے لنڈیکوتل بھی روازنہ سینکڑوں چھوٹے گاڑیاں تین اور چار بار سواریاں لے جاتے تھے لیکن اب بارڈر پر پابندی کے بعد صرف دو سو گاڑیاں سواریاں لے کر جاتے ہیں جس سے بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہیں اس سلسلے میں ایک ٹوڈی موٹر کا ر ڈرائیور عارف سکنہ پشاور نے بتا یا کہ انہوں گاڑی قسط پر خر ید لی ہے اور وہ ہر مہینہ کو 25000روپے قسط ادا کرتاتھا لیکن اگر اب صورتحال اسطر ح رہا تو وہ قسط بھی ادا نہیں کر سکیں گے اور بے روز گار بھی ہو جائینگے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روز گا ر ہو جائینگے