سعودی فرمانروانے وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھجوا دیا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین نے نواز شریف کے لیے گلدستہ اور نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا ہے۔شاہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔