وزیراعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے اقدام کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

وزیراعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے اقدام کیخلاف دائر درخواست کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ آئین کے تحت وزیر اعظم اپنے سارے اختیارات کسی دوسرے وزیر کوتفویض نہیں کرسکتے نہ ہی ملک کو ایڈہاک طریقے سے چلایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ناساز طبیعت اور بیرون ملک موجودگی کی بناء پر ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکاہے،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ کے اجلاس کی صدرات کر کے غیر قانونی اقدام کیا ہے ،وزیر اعظم کے اس عمل سے پاکستان مخالف قوتیں اہم قومی رازوں تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلا کر نیا قائد ایوان منتخب کرنے کاحکم دے جبکہ اسحاق ڈارکوفوری وزیراعظم کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کا بھی پابند بنایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -