دوران ڈیوٹی حادثے کے شکار ہونیوالے پولیس کانسٹیبل کو شہید کا درجہ دینے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

دوران ڈیوٹی حادثے کے شکار ہونیوالے پولیس کانسٹیبل کو شہید کا درجہ دینے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دوران ڈیوٹی حادثے کے شکار ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو شہید کا درجہ دینے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کوثر پرویز نے عدالت کو بتایا کہ اس کا خاوند طالب حسین دوران ڈیوٹی حادثے کا شکار ہوا مگر اسے شہید کا درجہ نہیں دیا جا رہا،انہوں نے کہا کہ اس کے خاوند کانسٹیبل طالب حسین کو شہید کا درجہ دے کراس کیٹیگری کے مطابق لواحقین کو مراعات دینے کا حکم دیاجائے،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدنان طارق نے ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر کی جانب سے جواب داخل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ قوانین کے تحت حادثے کے شکار پولیس اہلکاروں کو شہید کا درجہ نہیں دیاجا سکتا،شہید کا درجہ ایسے پولیس اہلکاروں کو دیا جاتاہے جو دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے یا بم دھماکوں کا شکار ہو جائیں،انہوں نے بتایا کہ شہید پیکج کے تحت شہید قرار پانے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو 50لاکھ روپے نقد اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -