گجرات فسادات:مسلمانوں کاقتل عام کرنے والے 24افراد مجرم قرار سزا 6جون کو سنائی جائے گی

گجرات فسادات:مسلمانوں کاقتل عام کرنے والے 24افراد مجرم قرار سزا 6جون کو سنائی ...

احمد آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 66 میں سے 24 افراد کو قتل کا مجرم قرار دے دیا جب کہ دیگر ملزمان کو بری کردیا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق جج بی پی ڈیسائی نے 11 افراد کو قتل کا براہ راست مجرم اور دیگر 13 کو ان کا معاون قرار دیا ہے۔ سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمام 24 مجرموں کو سزا 6 جون کو سنائی جائے گی جس میں وشوا ہندو پرشوت کے رہنما اتل ویدا بھی شامل ہیں۔خصوصی عدالت نے ستمبر 2015 میں ٹرائل مکمل کرلیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے ہدایت جاری کی تھی کہ فیصلہ 31 مئی تک سنا دیا جائے خصوصی عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ سنایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران وشوا ہندو پرشوت کے کئی رہنما عدالت کی جانب سے قرار دیئے گئے مجرموں کی حمایت کے لئے عدالتی احاطے میں موجود رہے۔ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی فسادات کا ملزم قرار دیا تھا جنہیں بعدازاں مقدمے سے بری کردیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر