مختلف اضلاع میں ڈی پی اوز لگانے کے لیے 4پولیسافسروں کے انٹرویو

مختلف اضلاع میں ڈی پی اوز لگانے کے لیے 4پولیسافسروں کے انٹرویو

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران ؂نے مختلف اضلاع میں ڈی پی اوز لگانے کے لیے گزشتہ روز 4پولیس افسران کے انٹر ویوز کیے ہیں جن میں ایس ایس پی لاہور ملک لیاقت ،چیف ٹریفک پولیس افسر لاہور طیب حفیظ چیمہ ،ایس پی ماڈؒ ل ٹاؤن مستنصر فیروز اور سی ٹی ڈی پولیس کے ایس پی احمد نواز چیمہ شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملک لیاقت کو ڈی پی او بہاولنگر لگائے جانے کا امکان ہے ،جبکہ طیب حفیظ چیمہ نے تعیناتی لینے سے معذرت کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں تعینات پولیس افسران نے انٹر ویو میں جانے سے قبل سی سی پی او لاہور سے رابطہ کر کے یہ پوچھا کہ وہ انٹر ویو میں کیا جواب دیں ۔

مزید : صفحہ آخر