پشاور،سیاسی جنون نے باپ بیٹے سمیت3افراد کی جان لے لی،دو زخمی

پشاور،سیاسی جنون نے باپ بیٹے سمیت3افراد کی جان لے لی،دو زخمی

  

پشاور(اے این این) پشاور میں ،سیاسی جنون نے باپ بیٹے سمیت3افراد کی جان لے لی،دو زخمی ہو گئے ،جھگڑا ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کے درمیان ن لیگ کا جھنڈا اتار کر پیپلز پارٹی کا لگانے پر ہوا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چارسدہ روڈ پرگل آباد خزانہ میں پرچم اتارنے اور لگانے کے تنازعے پر ایک خاندان میں تو تکرار فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے آپس میں چچازاد بھائی ہیں جو ایک ہی مکان میں رہ رہے تھے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور میں تھانہ خزانہ کے علاقے گل آباد میں ایک نوجوان کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کا جھنڈا اتار کر پیپلز پارٹی کا لگانے فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں ساٹھ سالہ نثار اس کا اٹھارہ سالہ بیٹا طلحہ اور ایک تیس سالہ شخص عالم خان جان بحق ہو گیا،تیسرا شخص بچ بچاؤ کراتے ہوئے گولی کا نشانہ بن گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ایس پی پشاور رورل شاکر بنگش کا کہنا ہے کہ تصادم میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)سے ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -