وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق ٹینس چیمپئن سعید میر کے دل کے آپریشن کیلئے 18 لاکھ روپے کی منظوری دیدی

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق ٹینس چیمپئن سعید میر کے دل کے آپریشن کیلئے 18 ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے سابق ٹینس چیمپئن سعید میر کے دل کے آپریشن کیلئے 18 لاکھ روپے کے اخراجات کی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر حکومت 18 لاکھ روپے علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں ٹینس کیلئے سعید میر کی خدمات کی تعریف کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -