شہبازشریف کا تلہ گنگ میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرا ظہار افسوس

شہبازشریف کا تلہ گنگ میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرا ظہار ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چکوال کے قریب تلہ گنگ میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید : صفحہ آخر