وزارت مذہبی امور نے ٹور آپریٹر کی تصدیق کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف کروادی

وزارت مذہبی امور نے ٹور آپریٹر کی تصدیق کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف کروادی

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے پہلی اور اپنی طرز کی منفرد ایس ایم ایس سروس متعارف کرا دی نان رجسٹرڈاور سب ایجنٹ کی بکنگ کا راستہ ہمیشہ کے لیے روک دیا۔پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کروانیوالے ملک بھر کے کسی بھی ٹورز آپریٹر کے رجسٹرڈ ہونے اور کوٹہ ہولڈر ہونے کی تصدیق گھر بیٹھے متعلقہ کمپنی کا انرولمنٹ نمبر لکھ کر 8331پر بھیجیں تو کمپنی کا پورا ڈیٹا ،چیف ایگزیکٹو کا نام ،کوٹہ ہولڈر ہونے کی تصدیق،کوٹہ کی تعداد ،دفتر کا پتہ تک ایس ایم ایس کرنیوالے کے موبائل پر آ جائے گا جس کے بعد پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دینے والا حاجی خوش اسلوبی سے درخواست جمع کرا سکے گا۔

ایس ایم ایس

مزید : صفحہ آخر