مسائل حل ہونے پر جعفریہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کا اظہار تشکر

مسائل حل ہونے پر جعفریہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کا اظہار تشکر

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کی طرف سے اہل تشیع کو حج کے دوران پیش آنے والے مسائل حل کرنے پر جعفریہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کا اظہار تشکر ،چےئرمین رائے ظفر خان نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے وزیر مملکت پیر حسنات شاہ ،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا ،جوائنٹ سیکرٹری حج محمد فاروق نے ہمارے مطالبات انتہائی سنجیدگی سے سنے اور انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے، علامہ محمد حسین اکبر کی قیادت میں سید علی رضا،سید اظہر نقوی مرحوم ،رائے ظفر علی خان پر مشتمل وفد نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مسائل ہمدردانہ حل کرنے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔رائے ظفر علی خان نے کہا شیعہ خواتین محرم کے بغیر سفر کر سکیں گی شیعہ عازمین کے لیے پہلی فلائٹس سے روانگی اور کھلی بسوں کا اہتمام کیا جائے گا ،رائے ظفر نے کہا شیعہ برادری کے لیے پورے ملک سے 3000کا حج کوٹہ بہت کم ہے بڑھانے کی ضرورت ہے ،سرکاری سکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے اس سال علیحدہ تربیتی کیمپ ہوں گے جس کے لیے جعفریہ ایسوسی ایشن تعاون جاری رکھے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -