وزیراعظم کی صحت بہترہو رہی ہے،شہباز شریف،حسین نواز

وزیراعظم کی صحت بہترہو رہی ہے،شہباز شریف،حسین نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی صحت بہترہو رہی ہے تاہم ابھی انہیں کمرے میں شفٹ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔شہباز شریف نے لندن کے ہسپتال میں وزیر اعظم کی عیادت کی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈ یا کو نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔شہباز شریف کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ابھی کمرے میں شفٹ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا وزیر اعظم پر خاص کرم ہے ،ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔اس موقع پر حسین نواز نے کہا کہ ڈاکٹر وں کی ٹیم روزانہ وزیر اعظم کا معائنہ کر رہی ہے اور ان کی صحت میں بہتری سے متعلق مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وں کے مشورے سے وزیر اعظم کو کمرے میں شفٹ کیا جائے گا۔
شہباز شریف،حسین نواز