مالاکنڈ لیویز نے محدود وسائل کے باوجود امن و امان کے قیام میں مثالی کردار ادا کیا ، پرویز خٹک
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ مالاکنڈلیویز نے محدودوسائل کے باوجود مالاکنڈ میں مثالی امن امان قائم کردیاہے صوبائی حکومت مالاکنڈلیویز کودرپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلارہی ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ خائستہ رحمان خان نے لیویزفورس کوفعال کرنے میں بڑاکرداراداکیاجوقابل تحسین ہے ان خیالات کااظہاروزیراعلیٰ پرویزخٹک نے گزشتہ روزپشاورمیں مالاکنڈسے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان ایڈوکیٹ اورڈپٹی کمشنرمالاکنڈخائستہ رحمان خان سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرانہوں نے وزیراعلیٰ کومالاکنڈلیویز کے رولز اوردیگردرپیش مسائل سے اگاہ کیا وزیراعلیٰ نے مالاکنڈمیں محدودوسائل کے باوجود مثالی امن امان قائم کرنے پرڈپٹی کمشنرخائستہ رحمان خان کے کارکردگی کوسراہااوران کویقین دلایاکہ صوبائی حکومت لیویز کے رولز اوردرپیش مسائل کوحل کرنے کیلے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیگی ۔