الپوری ،پیٹرول کی دکان میں آتشزدگی 3 دکانیں ،1 گھر خاکستر

الپوری ،پیٹرول کی دکان میں آتشزدگی 3 دکانیں ،1 گھر خاکستر

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شانگلہ ڈھیرئی کے قریب پٹرول دکان میں اتش زدگی،تین دکانیں خاکستر،ایک گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل،کئے لاکھ کا نقصان،قریبی گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا،فایر بریگیڈ ،مقامی پولیس اور لوگوں کی ایک گھنٹہ مسلسل کوشیش کے بعد اگ پر قابو پا لی گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حکومت امداد کریں،متاثرہ افرا د کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے عصر کو پانچ بجے کے قریب ڈسٹرکٹ الپوری کے نواحی بازار ڈھیرئی کے قریب ڈیجیٹل ایکسچینج کے سامنے واقع پٹرول کی دکان میں اچانک اگ لگ گئی پلھک جپھکنے میں اگ نے تین دکانوں اور ایک گھر کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا،دکانوں کیساتھ پڑوس میں قریبی گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا،لاکھوں روپے کا نقصان،دکانوں میں ایک میڈیکل سٹور اور دو پٹرول کے دوکانات تھیں،متاثرہ افراد قدر زمان ولد محمد اعظم سکنہ مٹہ اغوان،سید ارسلا خان ولد ذولفقار میاں سکنہ مٹہ اغوان نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ یہ کاروبار ان کی جمع پونجھی تھی جبکہ پورے خاندان کیلئے کفالت کا ذریعہ بھی تھا اسلئے حکومت ان کی معاشی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے مدد کی جائے اور انہیں کمپسری کی زندگی سے بچایا جائے۔۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -