حکمرانوں نے ملکی وقار،سلامتی داؤ پر لگادی ہے،فرحت فہیم بھٹی

حکمرانوں نے ملکی وقار،سلامتی داؤ پر لگادی ہے،فرحت فہیم بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ فرحت فہیم بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستانی قوم کا وقاراورملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان انگنت مسائل سے دوچار ہو کر رہ گیاہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے اورعالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کیخلاف بھرپور جدوجہد اور پاکستانی سلامتی وخودمختاری کے دفاع کیلئے ڈرون حملوں کیخلاف مضبوط موقف اپناکر پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا موقف ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے اور تحریک انصاف جب بھی اقتدار میں آئی تو امریکہ یا کسی اور ملک کو جرات نہ ہوگی کہ وہ پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کر سکے انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آکر ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کا کڑااحتساب کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف اور روزگار کی فراہمی تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک سے لوڈشیڈنگ مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی نوجوانوں کو باعزت روزگار مہیا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا مستقبل تحریک انصاف کے منشور سے وابستہ ہے اور تحریک انصاف ہی اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی