طاہر خان نیازی قتل کیس میں شہادتیں مکمل ہو گئیں
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر خان نیازی قتل کیس میں شہادتیں مکمل ہو گئیں، سابق صوبائی وزیر کے بھانجے کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر بحث مکمل کرلی گئی،گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد طاہر خان نیازی قتل کیس کی سماعت شروع کی تو شہادت ہوئی جس کے بعد شہادتوں کو عمل مکمل ہو گیا، آئندہ تاریخ پیشی پرملزمان کے بیان قلمبند کئے جائیں گے، ملزمان راشد عرف چاند وغیرہ کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر معمولی تلخ کلامی پر سا بق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کے بھانجے راجہ شعیب کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم افتخار عرف کھارا کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست ضمانت قبل از گرفتار ی پر بحث مکمل کرلی گئی، گزشتہ روز عدالت نے بحث مکمل کرنے کے بعد سماعت 8جون تک ملتوی کر دی، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر راجہ شعیب کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔