غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ، یاسین خلیل

غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ، یاسین خلیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( پاکستان نیوز)حیات آباد پشاورمیں پانی کے گھمبیر مسئلے میں لاپرواہی اور کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،یہ باتیں رکن صوبائی سمبلی یاسین خان خلیل نے حیات آباد پشاور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل ممبران عدنان ممریز ،ہاشم خٹک ،ٹاؤن ممبر بشیر اورکزئی ،ناظمین وکونسلروں سمیت علاقہ عمائدین نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی یاسین خان خلیل نے کہا کہ محکمہ پی ڈی اے اور ڈبلیو ایس ایس پی کے فنڈز میں کوئی کمی نہیں اور حیات آباد کے رہائشیوں نے ناکارہ ٹیوب ویلوں کے بارے میں پہلے سے محکموں کو آگاہ کردیا تھا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی اس موقع پر حیات آباد کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور محکمہ پی ڈی اے اور ڈبلیو ایس ایس پی کیخلاف نعرہ بازی کی اور 6 جون بروز پیر صبح 10 بجے محکمہ ڈبلیو ایس ایس پی کے دفتر کے سامنے مظاہرے کا اعلان بھی کیا ۔