گوجرخان،ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاعذاب12گھنٹوں سے تجاوز کرگیا

گوجرخان،ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاعذاب12گھنٹوں سے تجاوز کرگیا

  

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) گوجرخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ واپڈا کا عذاب بارہ گھنٹو ں سے بھی تجاوز کر گیا بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ رابطہ کرنے پر ایس ڈی او سٹی واپڈا نے فون نہ اٹھایا جبکہ شعبہ شکایات واپڈا کا ریسیور آف کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق واپڈا گوجرخان کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری گزشتہ رات سات بجے ایک گھنٹہ کیلئے بند ہونے والی بجلی کا دورانیہ پانچ گھنٹوں پر محیط ہو گیا جبکہ رات کو آندھی اور طوفان کا بھی واپڈا نے بہانہ بنا کرجمعرات کی صبح ساڑھے سات بجے جزوی بجلی کا نظام بحال کیا پھر سارا دن وقفے وقفے سے فورسڈ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا واپڈا گوجرخان کی طرف سے جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر شہری چیخ اٹھے اور انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ واپڈا کا شہریوں سے ظالمانہ سلوک مقامی ارکان اسمبلی کی نااہلی ہے جنہوں نے آنکھیں اور کان بند کررکھے ہیں اور واپڈا نے شہریوں پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کررکھا ہے صرف شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے فورسڈ لوڈشیڈنگ کا ظالمانہ سلسلہ بند کیاجائے شہریوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی واپڈا کے افسران اور کمپلینٹ آفس کا ٹیلی فون نہ سننے کا بھی نوٹس لیں اور بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بندکرائیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -