پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو بلاتخصیص مذہبی آزادی حاصل ہے،ناصرعباس

پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو بلاتخصیص مذہبی آزادی حاصل ہے،ناصرعباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )ملک میں جاری دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، لاقانونیت اور ریاستی جبر کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو اکیس دن گزر گئے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ملت تشیع کے مطالبات پرحکومتی پس و پیش پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔علامہ ناصر عباس کی طرف سے بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں اور یورپین ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کے سامنے بھی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گے۔ یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ پاکستان کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنما اپنے اعلی سطح وفود کے ہمراہ احتجاجی کیمپ کا دورہ کر کے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ لیکن حکومت کی طرف سے مسلسل ہٹ دھرمی یہ ظاہر کر رہی ہے جیسے حکمران کوئی پرانی کسر نکالنا چاہتے ہیں۔ بھوک ہرتالی کیمپ میں اکیسویں روز بھی مختلف عمائدین اور شخصیات کی آمد و رفت جاری ہے۔ علامہ ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ہمارے مطالبات اصولی اور آئینی ہیں۔پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو بلاتخصیص مذہب و مسلک مذہبی آزادی حاصل ہے۔ لیکن حکومت ایک مخصوص گروہ کی خوشنودی کے لیے ہمارے اس آئینی حق پر قدغن لگانا چاہتی ہے۔دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کا اطلاق عام شہریوں پر کیا جا رہا ہے۔گلگت اور پارہ چنار میں اہل تشیع کی زمینوں پر زبردستی قبضے کیے جا رہے ہیں۔ ریاستی اداروں کا عوام کو دبانے کے لیے استعمال کرنا ملی وحدت کو نقصان پہچانے کی کوشش ہے ۔ایک طے شدہ سازش کے تحت وطن عزیز کے باسیوں کے دل میں وطن کے خلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری حتی الوسع کوشش یہی ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرے لیکن حکومت ہماری نرمی کو کمزوری سمجھ رہی ہے۔حکمران ہماری قوم کے مضبوط اعصاب اور عزم سے پوری طرح آگاہ ہے۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گے تو پھر ہمیں اپنے مزید مطالبات اور پوری عوامی قوت کے ساتھ فیصلہ کرنیمیدان میں آنا پڑے گا