سیکرٹری یو سی لکھن راولپنڈی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) سیکرٹری یونین کونسل لکھن رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ،سنیئر سول جج محمود اعظم نے تین روزہ جمسانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم کو اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لکھن کے رہائشی نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دی کہ سیکرٹری کونسل لکھن شاہد محمود پیدائشی سرٹیفکیٹ کیلئے 5000روپے رشوت مانگ رہا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواست گزار کے ہمراہ چھاپہ مار کر سیکرٹری یونین کونسل کو گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے،اینٹی کرپشن پولیس نے گزشتہ روز جسمانی ریمانڈ کیلئے ملزم کو سنیئر سول جج اینٹی کرپشن عدالت کے مجسٹریٹ محمود اعطم کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے سیکرٹری یونین کونسل شاہد محمود کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔