2روزہ رنگا رنگ رچ میلہ 4جون سے نشتر ہال میں شروع ہو گا ، انتظامات مکمل

2روزہ رنگا رنگ رچ میلہ 4جون سے نشتر ہال میں شروع ہو گا ، انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (کرائمز رپورٹر)صوبے کے واحد ثقافتی مرکز نشترہال کی تزئین وارائش کا کام مکمل ہونے کے بعد 4 جون کو باقاعدہ طورپر ثقافتی سرگرمیوں کیلئے کھو ل دیا جائیگا اس حوالے سے محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے زیر اہتماثقا فتی ورثے کے احیاء4 کے پروگرام رچ پراجیکٹ کے تحت صوبے کے 24اضلاع کی 73تحصیلوں میں ثقافتی و روایتی کھیلوں کی سرگرمیوں کا پہلا مرحلہ ختم ہونے کے بعد دو روزہ رنگار نگ رچ میلہ منعقد کیا جائیگا جو کہ 4 اور5 جون تک صبح دس بجے سے رات گیارہ بجے تک جاری رہے گا ‘تزئین وارائش کے بعد نشترہال کو رچ پراجیکٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے ثقافتی سرگرمیوں کیلئے باقاعدہ طورپرکھول دیا جائیگا‘ثقافتی میلہ میں صوبے کے مختلف علاقوں کے ثقافتی سٹالز کے علاوہ میوزیکل شوز‘تھیٹر ڈرامے ‘پینٹنگز اور فوٹو نمائشیں ہونگی‘صوبائی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے میلے میں چترال ‘ کوہستان‘ کالاش ‘ بنوں‘ دیر ‘ سوات‘ کوہاٹ‘ پشاور‘ مردان سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کے ہنرمندوں کی اپنے ہاتھوں بنائی گئی مختلف اشیاء4 کے 30 مختلف سٹالز لگائے جائیں گے جن میں کھانے پینے سمیت دیگر ثقافتی اشیاء4 رکھی جائینگی جن میں ہنڈی کرافٹ ‘ بنوں شاہی خادی ‘ دستکاری سٹال‘ پشاوری ٹوپی‘ موم سے بنی پینٹنگ ‘ دھات کا کام‘ لکڑی سے بنی اشیاء4 ‘ستار سازی‘ ا?رٹ کا کام ‘ خطاطی ‘ گندھارا ا?رٹ ‘ دروزا چپل ‘ چترالی پٹی کی بنی ٹوپی ‘چادراور دیگر اشیاء4 ‘ میزارے کا کام‘ کاراوا کی نمائش‘ سرخہ ‘ دنداسہ‘ پارونے ‘ مٹی کے برتن ‘پتھروں سے بنے زیورات ‘ ہزارہ جستی شال‘موتی کے کام سمیت دیگر شامل ہیں ‘میلے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور نشترہال کے ساتھ ملحقہ خوبصورت سبزہ زار میں سٹالز لگائے جارہے ہیں جبکہ میلے کے حوالے سے دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے اور ان تمام امور اور انتظامات کی نگرانی ڈائریکٹر کلچر عبدالباسط بذات خود کر رہے ہیں۔