، امریکی حکومت کی عالمی پروگرام برائے خوراک کے تحت پاکستان کو امداد جاری
اسلام آباد(فیصل بن نصیر) اقوام متحدہ کے ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت پاکستان میں متاثرین خوراک کی امداد کے لئے امریکی حکومت کی جانب سے دو کروڑ بیس لاکھ روپے کی گندم خرید لی گئی، گندم فلور ملز کو آٹے کی فراہمی کے لئے بھیج دی گئی ہے، عالمی خوراک پروگرام کے تحت دنیا بھر میں متاثرین کی مدد کی جاتی ہے موجود امدادی خوراک پروگرام پاک امریکہ باہمی تعاون پروگرام 2010ء کے تحت جاری کی گئی ہے، واضع رہے کہ امریکہ پاکستان میں خوراک متاثرین کے لئے امداد جاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ، پاکستان میں امریکی ادارہ یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گیرورکی نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قبائلی علاقوں میں خوراک کے مسائل گزشتہ پانچ سال میں بڑھے ہیں اور امریکہ پاکستان کی مشکلات کو سمجھتا ہے لہذاخوراک کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امدادکے تحت امریکی حکومت نے چھبیس سو میٹرک ٹن گندم خرید کر فلور ملز کو آٹے کی فراہمی کے لئے بھیج دی ہے جو آئندہ دنوں میں حکومت پاکستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی مدد سے خوراک متاثرین تک فراہم کر نے کا بندوبست کر لیا گیا ہے، واضع رہے کہ آئندہ دنوں میں مزید چھ ہزار پانچ سو میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے لئے کام مکمل کر لیا گیا ہے جو فاٹا کے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے لئے ہر شعبہ میں امدادی پروگرامز جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ خوراک کے ساتھ ساتھ تعلیم ، صحت، توانائی کے شعبہ کی ترقی ممکن ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات بہت گہرے ہیں اور آئندہ مزید ترقی کریں گے، انہوں نے کہا کہ عالمی پروگرام برائے خوارک کے تحت امریکہ پاکستان کو 2010سے اب تک ایک ارب روپے سے زائد کی امدادی خوراک فراہم کر چکا ہے جو پاک امریکہ دوستی کی نشانی ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر پاکستان لوئلا کیسٹرو نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ امریکہ پاکستان کو خوراک کی مد میں امداد جاری کرنے والا بڑا ملک ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی خوراک کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کے خوراک متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرواتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہر ایک پاکستانی نیٹریشن سے بھرپور خوراک حاصل کر سکے اور پاکستان میں خوراک کے مسائل ختم کرنے میں ورلڈ فوڈ پروگرام حکومت پاکستان کی مدد کر سکے۔واضع رہے کہ پاکستان میں خوراک کے مسائل کا شکار صوبہ خیبر پختونخوا ، فاٹا کے علاقے اور بلوچستان کے کچھ اضلاع شامل ہیں جہاں زراعت کے شعبوں کی ترقی کے لئے بھی اقوام متحدہ ایف اے او کی مدد سے پروگرام جاری کر رہا ہے تاکہ زراعت کی ترقی سے خوارک کے مسائل ختم کرنے میں مدد مل سکے۔
خوراک