، جعلی بھرتی کیس، سابق ایم ڈی پیپکوجسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے

، جعلی بھرتی کیس، سابق ایم ڈی پیپکوجسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے جعلی بھرتی کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی پیپکوطاہربشارت چیمہ، حشمت رضا کاظمی اور محمد ابراہیم کا نیب پنجاب کو 14روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے ۔نیب نے ریمانڈ ختم ہونے پر سابق ایم ڈی پپکو طاہربشارت چیمہ، حشمت رضا کاظمی اور محمد ابراہیم کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے گوجرانوالہ میں 437افراد کو غیرقانونی بھرتی کیا، اس بھرتی کو عدالت عالیہ بھی غیر قانونی قرار دے چکی ہے جبکہ ملزمان سے ابھی پوچھ گچھ جاری ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو 14روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے نیب کے حوالے کردیاہے۔
جسمانی ریمانڈ