، عوامی تحریک نے، حکومتی معاشی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کردیا

، عوامی تحریک نے، حکومتی معاشی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے این این)پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی حکومت کی معاشی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے اپنی پریس کانفرنس میں جھوٹ بولا، کتابی باتیں کیں جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں، بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہا ہو تو غربت کیسے کم ہو سکتی ہے؟5سال پرانے این ایف سی ایوارڈ پر بجٹ بنانا صوبوں کے ساتھ زیادتی اور حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے۔قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنا موجودہ حکمرانوں کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔آپریشن ضرب عضب سے امن بحال ہوا مگر حکمرانوں نے آئی ڈی پیز کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ حکمرانوں کے کرپشن اور لوڈشیڈنگ کم کرنے کے دعوے جھوٹ کا پلندا ہیں آج بھی دیہات میں 16,16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،کرپشن میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔سالانہ 4 ہزار ارب سے زائد کرپشن ہورہی ہے ،200ارب ڈالر سوئس بینکوں میں پڑا ہے،پانامہ لیکس نے کرپشن کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔نرسز ،کسان، کلرک ،مزدور،اساتذہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔حکمرانوں کی اصل کارکردگی یہی ہے۔حقائق نامہ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے جاری کیا۔