،دبئی جانے والا طیارہ ٹائر پھٹنے سے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا

،دبئی جانے والا طیارہ ٹائر پھٹنے سے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپیشل رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 2 پروازیں منسوخ،8پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر جبکہ دبئی جانے والا طیارہ ٹائرز پھٹ جانے کے باعث خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز735کو منسوخ کردیا گیا جبکہ اس طرح ائیر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز413منسوخ کردی گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پروازوں کے منسوخ کئے جانے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ایمرٹس ائیر کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز نمبر623۔30منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ترکش ائیر لائنز کی لاہور سے استنبول جانے والی پرواز715،40منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کویت ائرویز کی لاہور سے کویت جانے والی پرواز204، 53منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ شاہین ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز718،42منٹ تاخیر سے پہنچی۔ ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز471ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ پی آئی اے کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز710ایک گھنٹہ10منٹ لیٹ پہنچی جبکہ کویت سے آنے والی کویت ائیرویز کی پرواز50منٹ تاخیر سے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی۔ پروازوں کے تاخیر سے آمد وروانگی کیباعث ائیر پورٹ پر موجود مسافروں کو خوش آمدید اور الوداع کہنے کے لئے آنے والے ان کے عزیز واقارب شدید پریشانی میں مبتلا رہے۔ ائیرپورٹ پر شاہین ائیر کی پرواز320کی روانگی کے وقت ٹائروں کے پھٹنے کے واقعے نے مسافروں میں خوف وہراس کی فضا پیدا کردی۔ شاہین ائیر کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ائیرپورٹ پر موجود مسافروں نے عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طیاروں کی تاخیر سے آمد وروانگی روزمرہ کا معمول بن گیا ہے جبکہ اس طرح کی فضائی کمپنیوں کی غفلت کے باعث مسافر بھی محفوظ وسفر سے محروم ہوگئے ہیں۔