چارسدہ ،ملک دشمن عناصر کیخلاف آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل
چارسدہ (بیورو رپورٹ)چارسدہ میں قانون کی عمل داری قائم کرنے کیلئے جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری اپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ۔ پہلے مرحلے میں 208مجرمان اشتہاری گرفتار جبکہ چار خطرناک اشتہاری پولیس مقابلے میں پار کئے گئے ۔ اپریشن کے دوران 15کلاشنکوف ، 5رائفل، 14شارٹ گن، 188پستول ، 4ہینڈ گرینیڈاور سینکڑوں کارتوس برآمد ۔77کلوگرام چرس، 15کلو گرام افیون اور ایک کلو گرام ہیروئن بھی برآمد ۔ جرائم پیشہ عناصر قانون کے شکنجے سے بچنے کے لئے مو سم کا بہانہ کرکے سرد علاقوں کو منتقل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر قانون کی 100فی صد عمل داری قائم کرنے کیلئے ضلع بھر میں قائم تمام تھانوں کے حدودات میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری غیر معمولی اپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا ۔ اپریشن کے دوران 208اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے ان سے 15کلاشنکوف ، 5رائفل، 14شارٹ گن، 188پستول ، 4ہینڈ گرینیڈاور سینکڑوں کارتوس برآمد ۔77کلوگرام چرس، 15کلو گرام افیون اور ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ چار خطرناک مجرمان اشتہاری پولیس مقابلوں میں ہلاک کئے گئے ۔ اس کے علاوہ 248غیرقانونی رہائش پذیر کرایہ داروں کے خلاف کاروائی کی گئی اور ان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کی گئی ۔ دوسری طرف ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار شاہ کے نگرانی میں چارسدہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے 6953گاڑیوں کو چالان کرکے جرمانے کے مد میںً 2357150روپیہ قومی خزانہ میں جمع کئے ۔ وی وی ایس ذریعے مجموعی طور پر 12869گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں 13گاڑیوں کی انکوائری شروع کی گئی ہے ۔ سی آر وی ایس کے ذریعے ضلع بھر میں 5687افراد کو چیک کیا گیا جن میں سے 9افراد جرائم میں ملوث پاکر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ پولیس مقابلوں میں حصہ لینے والے اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور نوجوانوں کو آئی جی پی ناصر خان درانی ، آر پی اومردان طاہر خان اور ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے سنہرے الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپریشن کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہے اور عنقریب اپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ ضلع چارسدہ میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی بھر پور کاروائی اور قانون کی عمل داری دیکھ کر بیشتر جرائم پیشہ عناصر توبہ تائب ہوگئے جبکہ بعض جرائم پیشہ افراد گرم موسم کا بہانہ بنا کر سرد علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے قانون کی عمل داری پر ڈی پی او چارسدہ اور پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا ۔