ضلع کونسل ملاکنڈ کی 3ارب 47کروڑ کے نظر ثانی بجٹ کی منظوری
بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) ضلع کونسل ملاکنڈ نے 3ارب 47کروڑ85لاکھ62ہزار روپے کے نظر ثانی شدہ بجٹ برائے سال2015-16ء کی متفقہ منظوری دے دی ہے جس میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 2 ارب 82 کروڑ 35لاکھ88ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نان سیلری اخراجات کیلئے 41 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزارروپے رکھے گئے ہیں جن 22کروڑ84لاکھ 71ہزار روپے کا ضلعی ترقیاتی پروگرام بھی شامل ہے ضلع ناظم سید احمد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقرر میں صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع کے سیلری و نان سیلری بجٹ سے مجموعی طور پر2کروڑ36لاکھ کی کٹوتی کوافسوسناک قرار دیا انھوں نے پبلک ہیلتھ کیلئے 20لاکھ روپے مختص کر نے پر وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان اور بجٹ کی متفقہ منظوری پر کونسل کا شکر یہ ادا کیا کنونیئر کر نل (ر) ابرار حسین یوسفز ئی کی صدارت میں ہونے والے ضلع کو نسل کے اجلاس میں حا جی فدا محمد اور پیر ظاہر شاہ پر مشتمل پینل آف چیئر مین کی منظوری دی گئی اجلاس کے آغاز پر ہی حا جی فدا محمد اور اصغر ایوب نے محکموں کے افسران کی غیر حاضری کی نشا ندہی کی اور ان کی تنخواہوں کی بند ش کا مطالبہ کیاامجد علی شاہ رازق جان ایڈوکیٹ عتیق خان اکرام خان فضل ربی حضر ت اللہ حا جی طیب مہابت خان تحسین اللہ احسان اللہ جہان بادشاہ ظاہر شاہ فضل منان اور خاتون کونسلر آسیہ بی بی نے نظر ثا نی شدہ بجٹ اور ادویات وسکولز وغیرہ کیلئے آنی والی اضا فی گرانٹس کے استعمال کے بارے میں وضا حتیں طلب کیں کونسلران نے اپنی یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی سکیموں میں ان کی مشاورت اور نگرانی کو قانو نی شکل دینے اور پراجیکٹ کمیٹیوں کی بحالی کا مطالبہ کیاجبکہ سی ڈی ایل ڈی کے ترقیاتی کاموں اور طریقہ کار اپنے عدم اعتماد کا اظہار کیااجلا س میں ممبران کو دیئے جا نے والے اعزازیے کو انتہائی کم اور کھلا مذاق قرار دیا گیا اور بعض ممبران نے ایسے نہ لینے کا اعلان کیااجلاس کے آخر میں ضلعی کونسلر محمد یو سف خان کی اہلیہ اور تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو کے چچا کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔