ہوٹل ک مالکان دس روز میں متبادل ایندھن کا بندوبست کریں، ڈپٹی کمشنرمردان

ہوٹل ک مالکان دس روز میں متبادل ایندھن کا بندوبست کریں، ڈپٹی کمشنرمردان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران پکانے کے لیے سی این جی کے کھلے سلنڈروں کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے ہوٹل مالکان کو دس دن کی مہلت دیتے ہوئے کہ وہ کھانا اور دیگر اشیاء پکانے کے لیے متبادل ایندھن کا بندوبست کرلیں بصورت دیگر دس دن کے بعد ہوٹلوں اور دیگر دوکانوں میں سی این جی سلنڈروں کے استعمال پر ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی جائے گی اور اس کے بعد نہ صرف سی این جی سلنڈر استعمال کرنے والوں بلکہ ایسے سلنڈر بھرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔