جنرل الیکٹرک اور اینگرو کے مابین ڈیجیٹل انڈسٹریل الائنس معاہدہ

جنرل الیکٹرک اور اینگرو کے مابین ڈیجیٹل انڈسٹریل الائنس معاہدہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنرل الیکٹرک (GE) اور اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے مابین گزشتہ دنوں جنرل الیکٹرک کے کرونٹن ول گلوبل لمیٹڈ لیڈرشپ انسٹی ٹیوٹ میں ایک اسٹریٹجک الائنس پر پیش رفت ہوئی جس کے تحت اینگرکو پاکستان اور خطے میں جنرل الیکٹرک کے ایک اہم اور نمایاں ڈیجیٹل انڈسٹریل پارٹنر کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ اینگرو پاکستان کی صنعتوں میں سے ایک ہے جو زراعت، خوراک ، توانائی ، کیمیکل اسٹوریج اور پیٹروکیمیکلز میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ملکی زرمبادلہ کے زخائر بڑھانے اور ملک کو خوراک و توانائی کے بحران سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جنرل الیکٹرک کے پہلے ہی ایک اہم صارف ہونے کے ناطے اینگرو نے جنرل الیکٹرک سلوشنز کی فروخت کے ذریعے اپنے سسٹم کو ڈیجیٹل انڈسٹریل پاور ہاؤس میں تبدیل کرتے ہوئے جنرل الیکٹرک کے ڈیجیٹل سلوشنز سے لیکر پاور جنریشن انڈسٹری تک نمایاں پیش رفت کی ہے۔ جو صنعتیں اس وقت جنرل الیکٹرک کے تجربات سے فائدہ نہیں اٹھارہیں انہیں سہولت پہنچانے اور پاکستان کے صنعتی منظر نامے کو جدید تقاضوں سے استوار کرنے کے لئے اینگرو اور جنرل الیکٹرک مل کر جنرل الیکٹرک کے پری ڈکس کلاؤڈ پلیٹ فارم پر نئے سافٹ وئیر ایپلی کیشنز بھی بنا رہے ہیں، جس میں اینگرو کو گہری مہارت حاصل ہے۔ اس شراکت داری کی ابتدائی توجہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو جنرل الیکٹرک کے ڈیجیٹل پاور پلانٹ سلوشنز کی فراہمی ہوگی۔ اینگرو جنرل الیکٹرک کے تعاون و اشتراک سے تازہ ترین کلاؤڈ ٹیکنالوجیز حاصل کر رہا ہے۔ جو پاکستان کے اور جنریشن سیکٹر کو اس امر میں معاونت دے گا کہ وہ زیادہ جدید اور سنجیدہ ٹیکنالوجیز کے استعمال کی جانب راغب ہوکر اپنی کارکردگی کو بڑھاسکیں۔ اینگرواور جنرل الیکٹرک کے مابین یہ شراکت داری گلوبل ڈیجیٹل پاور ٹرانسفارمیشن کا حصہ بن جائے گی جس سے اب اور 2025 تک 1.3 ٹریلین امریکی ڈالر کا زرمبادلہ ممکن ہے۔ جنرل الیکٹرک کا ڈیجیٹل پاور پلانٹ سلوشنز صنعتی مشینوں اور پروسیسز سے سینسر ڈیٹا جمع کرکے اسے قابل عمل ذہانت میں تبدیل کرے گا۔ یہ ذہانت صحت کے آلات کی نگرانی و جانچ پڑتال میں استعمال کی جاسکے گی، مصنوعات و آلات کی تیاری یا علاج معالجے میں وقت کو کم کیا جاسکے گا۔ اعتماد بھروسہ کو بہتر اور صلاحیت و گنجائش کو بڑھانے کی راہیں ہموار ہوں گی اس طرح صارفین کو پورے پلانٹس اور پاور جنریشن فلیٹس کے آپریشنل فیصلہ سازی کے لئے ایک جامع جائزہ لینے میں سہولت ہوگی کہ وہ بجلی کی پیداوار کے پیچیدہ پلانٹس کو ایک ہی نظر میں دیکھ کر کارکردگی کو موثر بنانے کے لئے معاون رپورٹ حاصل ہوجائے گی۔ شراکت داری کے نئے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اینگرو کی ایپلی کیشنز ڈیولپمنٹ اینڈ پروفیشنل سروسز آرگنائزیشن ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز صنعتوں کے لئے جنرل الیکٹرک کے پری ڈکس کلاؤڈ پلیٹ فارم پر نئی ایپلی کیشنز بنارہی ہے جس میدان میں بشمول پیٹروکیمکلز، سیمنٹ اور فوڈ پروسیسنگ اینگروکو خاص مہارت حاصل ہے۔ ان پری ڈکس پر مبنی ایپلی کیشنز کی ترقی و توسیع کو پروان چڑھانے کے لئے جنرل الیکٹرک آلات اور تربیت فراہم کرے گی۔ ان مشترکہ طور پر بنائی جانے والی ایپلی کیشنز کی فروخت سے دونوں آرگنائزیشن اپنے ریونیوز میں اضافہ کریں گی۔ جنرل الیکٹرک اور اینگرو کے مابین شراکت داری سے پاکستان کی صنعتیں نہ صرف ڈیجیٹل انقلاب کے تیز رفتار دور سے متعارف ہونگی بلکہ آنے والے دنوں میں کارکردگی پر مبنی مصنوعات بالخصوص بجلی کی پیداوار میں ملک خود کفیل ہوجائے گا۔ جنرل الیکٹرک کے ساتھ ڈیجیٹل انڈسٹریل الائنس معاہدے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران صدر اینگروکارپوریشن خالد سبحانی نے کہا" اینگرو 50 سال سے زائد عرصے سے پاکستانی معیشت کے لئے ترقی و خوشحالی کی گاڑی رہی ہے۔ ہم اپنے ساتھ وابستہ صنعتوں کی صلاحیت و گنجائش بڑھانے میں کٹنگ ایچ ٹیکنالوجیز کے نفاذاور سرمایہ کاری میں صف اوّل پر کوشاں رہے ہیں۔ جنرل الیکٹرک کے ساتھ اس منفرد اشتراک سے ہم صنعت میں ڈیجیٹلائزیشن پروسس کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اسے عالمی مارکیٹ میں زیادہ موثر بنانے کے لئے کوششوں میں پُر خلوص ہیں"۔ جنرل الیکٹرک کے صدر اور سی ای او اسٹیو بولز نے کہا:" پاکستان بھر میں بجلی کی قلت کو کم کرنے اور توانائی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اینگرو کے ساتھ اپنی کوششوں کو وسعت دینے کی جانب گامزن ہیں۔ جنرل الیکٹرک کے ڈیجیٹل انڈسٹریل سلوشنز نفاذ سے اینگرو کو کمپنیوں کو بجلی مہیا کرنے میں مدد ملے گی جس سے وہ بلا تعطل اپنا کاروبار کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو معاشی فوائد دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ چیف ڈیجیٹل آفیسر جنرل الیکٹرک گنیش بیلی نے کہا:" اینگرو جیسے رہنما جو آج ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو اپنا رہے ہیں کا شمار ان اداروں میں ہوتاہے جو اپنی صنعتوں کے خوشحال مستقبل کا تعین کرینگے۔ پاکستان میں بجلی کو ڈیجیٹل کرنے کے چیلنج کو اینگرو کی جانب سے لیتے ہوئے شراکت داری کے اس موقع پر ہم بہت پُر جوش ہیں ۔ ہم دونوں مل کر ملک کے کئی حصوں کے معیار زندگی کو بڑھاکر معیشت کو پروان چڑھاتے ہوئے برادریوں کو جدت کے نئے رنگوں سے متعارف کرواسکتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -