کچی آبادیوں پر سپریم کورٹ کی آبزرویشن درست ہے،ظفرعلی شاہ

کچی آبادیوں پر سپریم کورٹ کی آبزرویشن درست ہے،ظفرعلی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سینئر ایڈوکیٹ سید ظفر علی شاہ نے کہاہے کہ کچی آبادیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی آبزرویشن درست ہے اور وطن عزیز میں کم آمدنی والے افراد کیلئے سستی رہائشی کا لونیاں بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے ، ان الفاظ کا اعادہ انہوں نے جمعرات کے روز کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر (کاگف) کے چیئرمین نے انہیں سپریم کورٹ کی کچی آبادیوں کے حوالے سے آبزرویشن کے سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان کو مورخہ 26مئی 2016کو لکھے گئے لیٹر اور (کاگف) کی جانب سے ملک بھر میں مذید کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے قیام کو روکنے کے لئے تجاویزپر تبادلہ خیال اور وزیر اعظم نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کی ، اس موقع پر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ واقعی میں حکومتی اداروں کی کوتاہی کے سبب کچی آبادیوں اور گوٹھوں کا قیام ہوتا ہے جس کا اصل سبب کم آمدنی اور غربت کی لکیر سے نیچے آنے والے لوگ مجبوراً یہ آبادیاں بچوں کے سرپر چھت کی خاطربساتے ہیں مگر اس کی روک تھا م اسی وقت ممکن ہوسکتی ہے جب ملک بھر میں 50سے 60فیصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افرادکے لئے کم قیمت ہاؤسنگ اسکیمیں بنائی جائیں اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنا اپنا کردار ادا کریں کم آمدنی والے لوگوں کو گھر کا سائبان مہیا ہو سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھی تاحال 52کچی آبادیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا جوکہ CDAاور دیگر اداروں کی کمزوری ثابت کرتا ہے انہوں نے (کاگف) کے چیئرمین کو کہا کہ وہ اس سلسلے میں سستی ہاؤسنگ اسکیموں کے قیام کے حوالے سے مکمل ہوم ورک کرکے دیں وہ وزیر اعظم کی صحتیابی کے بعد ان سے اس پر بات کریں گے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے میاں برادران پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں استعفے کا مطالبہ کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے اور وزیر اعظم صحتیاب ہوکر دوبارہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کا کام شروع کریں گے اور جمہوریت کیخلاف ہونے والی ہر شازش نا کام بنائیں گے۔