پو لیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،صدیق میمن

پو لیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،صدیق میمن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے سیکریٹری صحت کو ہدا یت کی ہے کہ انسدا د پو لیو مہم میں غفلت کا مظا ہرہ کر نے والے افسرا ن و اہلکا رو ں کے خلا ف قوا عد و ضوا بط کے تحت فو ر ی کا روائی کی جا ئے ۔انہو ں نے وا ضح کیا کہ کمشنرز کی شکا یا ت کا بر وقت نو ٹس لے کر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ز اور تعلقہ ہیلتھ آفیسرز کے خلا ف بلا تا خیر ضابطے کی کا روائی یقینی بنا ئی جا ئے ۔وہ سندھ سیکریٹریٹ میں اجلا س انسدا د پو لیو مہم کے سہ ما ہی جا ئزہ اجلا س ما ر چ تا مئی 2016سے خطا ب کر رہے تھے ۔اجلا س میں بین الصو با ئی نگرا ں بیگم شہنا ز وزیر علی ،نگرا ں سندھ انسدا د پو لیو ڈاکٹر عذرا پیچو ہو ،سیکریٹری صحت احمد بخش نا ریجو ،سیکریٹری سروسز و کو آر ڈینیٹر انسدا د پو لیو مہم ڈاکٹر عثما ن چا چڑ ،ڈو یژنل کمشنرز اور انسدا د پو لیو مہم کے افسرا ن بھی مو جو د تھے ۔پرو گرا م کو آر ڈینیٹر نے پریزینٹیشن میں بتا یا کہ سندھ کے تین اضلاع میں 12اپریل 2016تک صر ف تین پو لیو کیسز ریکا ر ڈ پر ہیں۔ کرا چی میں ٹا سک فو ر س ،نفا ذ قا نو ن کے اداروں اور دیگر محکمو ں کے تعا و ن سے انسدا د پو لیو مہم میں مدد گا ر ہے ۔بعض مقا ما ت پر مہم میں رکا وٹیں ہیں لیکن کو شش کی جا تی ہے کہ وہ دور ہو جا ئیں ۔ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے کہا کہ انسدا د پو لیو مہم کو در پیش مشکلا ت دو ر کی جا ئیں ۔بیگم شہنا ز وزیر علی نے مہم میں حکو مت سندھ اور انتظا میہ کی دلچسپی کی تعریف کی اور نیک توقعا ت کا اظہا ر کیا ۔ڈاکٹر فضل اللہ پیچو ہو نے مہم میں محکمہ تعلیم کی طر ف سے مزید تعا و ن کی یقین دہا نی کرا ئی ۔چیف سیکریٹری نے انسدا د پو لیو مہم کو در پیش مسا ئل کی نشاندہی پر متعلقہ کمشنرز کو ہدا یت کی کہ وہ ما نیٹرنگ کا نظا م مو ثر بنا ئیں اور ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز کو فعا ل بنا ئیں کہ وہ مہم کے دورا ن معا ئنہ کریں اور مسا ئل کا مو قع پر ہی حل یقینی بنا ئیں ۔انہو ں نے آئی جی سندھ پو لیس کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انسدا د پو لیو مہم کی کا میا بی کے لئے تعا و ن کر رہے ہیں ۔انہو ں نے اس مو قع پر بعض ڈی ایچ او ز اور ٹی ایچ اوز کے خلا ف فو ر ی کا روائی کا حکم بھی دیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -