ماہ صیام کیلئے اشیاء کے ازسر نو نرخ مقرر،رمضان بازار آج سے فعال ہونگے

ماہ صیام کیلئے اشیاء کے ازسر نو نرخ مقرر،رمضان بازار آج سے فعال ہونگے

  

ملتان،بدھلہ سنت،قطب پور،وہاڑی،میلسی، بوریوالا،خانیوال،بستی ملوک،بہاولپور،گڑھ مہاراجہ ، رو جھا ن،میر ہزار خان،سیت پور،لیاقت پور،رحیم یار خان(خبرنگار،نمائندگان) رمضان المبارک کی آمد،شہر شہر تیاریاں مکمل،رمضان بازار آج سے فعال کردئیے جائینگے،یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آج (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

سے سبڈی کے تحت اشیاء کی فراہمی بھی آج سے شروع کردی جائیگی،ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی پلان جاری،اشیائے خوردونوش کے نرخ ازسر نو مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے،ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کرنے کے احکامات ضلع رحیم یار خان فلور ملز ایسوسی ایشن نے رمضان بازاروں میں آٹا270روپے فی کلو گرام دستیاب کرنے کی یقین دہانی کرادی اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلعی حکو مت ما ہِ رمضا ن المبا ر ک میں سستے دامو ں اشیا ء خوردونوش کی فرا ہمی کیلئے13 رمضا ن بازاروں کا قیا م عمل میں لا رہی ہے جو آ ج بروز جمعۃ المبا ر ک سے مکمل فعا ل کر دئیے جائیں گے ۔ بہتر ین رمضان با زار کا انعقا د کر نے وا لے ٹا ؤ ن کو 2 لا کھ رو پے نقد انعا م بھی دیا جا ئے گا گز شتہ سا ل کی نسبت 3 اضا فی رمضان با زار لگا ئے جا رہے ہیں .رمضا ن با زار گل گشت ، شمس آ با د ،مد نی چو ک ،قد یمی پلا ٹ ممتا ز آ با د, با غ لا نگے خا ن ،ایم ڈ ی اے چو ک ،ڈیر ہ اڈا ،مظفر آ با د ،بستی ملو ک ،مخدو م رشید ،شجا ع آ با د ،قادر پو رراں اور جلا لپو ر میں لگا ئے جائیں گے ۔ رمضا ن بازاروں میں تما م سہو لتیں فرا ہم کر نے کیلئے ہر ممکن وسا ئل استعما ل کئے جائیں ۔بدھلہ سنت سے نامہ نگار کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں کو ریلیف دینے کے سلسلہ میں رمضان المبارک پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جسکے سلسلہ میں تمام یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے اشیاء پہنچا دی گئیں اور پیکج کا اطلاق یکم رمضان سے ہو گا۔قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق رمضان المبارک کی سیکورٹی کے سلسلے میں ایک میٹنگ زیر صدارت ڈی ایس پی سرکل دنیاپور منعقد کی گئی ۔مہر اسحاق سیال ڈی ایس پی نے سرکل دنیاپور کے تما منتظمین مساجد،امام بارگاہوں کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر سرکل بھر کی مساجد کے منتظمین کے علاوہ ایس ایچ او صدر رانا ادریس نون ،فرحت عباس شاہ ایس ایچ او جلہ ارائیں ،راؤ عابد علی خاں چیف آرگنائزر شہید کانجو گروپ ،تاجر عبدالرحمٰن عرف چھوٹا بھائی ،چیئرمین راجہ رستم علی ،عقیل ہاشمی ،سید زبیر شاہ بخاری کے علاوہ علماء کرام اور امن کمیٹی ممبران نے شرکت کی ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی رانا سلیم احمد نے رمضان بازاروں میں پنجاب حکومت کی طرف سے عوام الناس کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔رمضان بازارآج3جون سے ضلع کی تینوں تحصیلوں وہاڑی بوریوالا ، میلسی کے علاوہ سب تحصیل گگو منڈی میں فعال ہو جائیں گے ۔میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید شفقت رضا بخاری نے ممبران امن کمیٹی ،انجمن تاجران،کریانہ سبزی اور تحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا رمضان بازار میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے آج سے رمضان بازار باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیں گے عوام کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری شبیراحمد وڑائچ،ٹی ایم او میلسی چوہدری محمد ندیم ،شیخ محمد طارق،زاہد احمد خان،شیخ محمد عباس،حاجی محمد اشرف،شیخ محمد اصغر فلور مل والے،چوہدری حیدر علی،حاجی محمد امین،جہانگیر ھاشمی،حاجی نبی بخش،راؤ ریاض احمد سمیت ممبران امن کمیٹی اورتحصیل افسران نے شرکت کی۔ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی پلان کی منظوری دی گئی۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں امن کمیٹی بورے والا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ڈی ایس پی بورے والا مہر ذوالفقار علی سندرانہ اور صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں امن کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالرؤف نعمانی،سید محمد رضا نقوی،شاہد اکبر طور،شہباز حسین بھٹی ایڈووکیٹ،راؤ نور محمد،صغیر احمد رامے کے علاوہ ٹی ایم او رانا نوید احمد خان اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد یونس،چیف انسپکٹر سید محمد اسلم شاہ بھی موجود تھے۔خانیوال سے بیورو نیوز،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 5رمضان بازار اور 19فیئر پرائس شاپس قائم کرکے عوام کو مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر اشیاء خوردنوش فراہم کی جائیں گی عام مارکیٹ میں بھی اگر کوئی دکاندار مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیاء خوردنوش فروخت کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر مشتاق احمد زار ‘ ڈی او انڈسٹریز زبیر عباسی و دیگر متعلقہ افسران ‘ سیکریٹری مار کیٹ کمیٹیز ‘ کریانہ ‘ انجمن قصابان ‘ دودھ فروش و دیگر متعلقہ تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخ ازسر نو مقرر کیے گئے ۔بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق رمضان کی آمد پر بستی ملوک میں رمضان سستا بازار کی تیاریاں شروع سستا بازار میں سٹال لگائے جارہے ہیں سستا رمضان بازار پر اہلیان بستی ملوک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار حکومت کا بہت اچھا اقدام ہیں اس بازار سے غریب عوام کو بہت فائدہ ہو تا ہے حکومت مقدس مہینہ میں عام مارکیٹ میں بھی ریٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے حکمت عملی تیا ر کرے۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا ہے کہ تاجران اشیائے خورد و نوش کی مقرر نرخ پر فروخت کو یقینی بنائیں اور دوکانوں میں موجود سٹاک کے بارے میں بھی روزانہ کی بنیا د پر آگاہ کیا جائے ۔اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرو ل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ا س موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عمرانہ اجمل ، ڈسٹرکٹ آفیسر رابطہ امجد بشیر ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، تاجران کے نمائندوں اور صارفین کے نمائندگان کی جانب سے خورشید ناظر موجود تھے۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں تحصیل احمدپورسیال میں رمضان بازار احمدپورسیال اور رمضان بازار گڑھ موڑ دو رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ا س سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ضمیر الحسن نے رمضان بازار کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صارفین کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور قیمتوں کو اعتدال میں لانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ کے مطابق چیکنگ کی جائے جس کے لیے تحصیل بھر میں پرائس مجسٹریٹ مقرر کر دیے گئے ہیں۔اجلاس میں تحصیل میونسپل آفیسر چوہدری عبدالرحمن،DDOزراعت مبارک علی،عبدالوحید ویٹرنری اسسٹنٹ ،سرفراز تھراج ،ملک سرور مارکیٹ انسپکٹرز،ملک ارشد علی وسیم،محمد عمران چیف آفیسراور انجمن تاجران کے نمائندے،چوہدری محمد اخترمیو،چوہدری محمد ریاض جٹ، ملک عبدالرزاق کھوکھر،شیخ محمد سعید،محمد علی عاصی،منتظر مہدی تھہیم،حاجی مختار حسین نے شرکت کی۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے روجھان عبداللطیف خان کے زیر صدارت سستا رمضان بازار اور مدنی دستر خوان کے حوالے سے ٹی ایم اے روجھان میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں تحصیل میونسپل آفیسر سید سبطین حیدر بخاری، تحصیل آفیسر ریگولیشن ریاض احمد مزاری، پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر عبدالرؤف مزاری، صدر پریس کلب روجھان نور احمد راہی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت غلام عباس صفدر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک تیمور عمران، صدر انجمن تاجران روجھان موسیٰ خان مزاری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لجپت رائے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ THQ ہسپتال روجھان ڈاکٹر بارک اللہ، سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی سمیع اللہ، ہیڈ کانسٹیبل ظفر اقبال، انچارج یوٹیلٹی سٹور سلیم جان نے شرکت کی۔ ٹی ایم او سید سبطین حیدر بخاری نے بتایا کہ اس بارہ چھ CCTV کیمر ے لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ میر ہزار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحصیل میونسپل آفیسر جتوئی رائے ظفراقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل بھر میں ہیڈمقام جتوئی اور شہرسلطان میں رمضان بازار کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔رمضان بازاروں میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ،ایمبولنس بھی مہیا ہوگی اس کے علاوہ محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کی جانب سے خصوصی سٹال لگائے جائیں گے ۔سیت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق رمضان المبارک کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں،عربی میں خطبہ اور آذان کے علاوہ لاؤڈ سپیکر پر پابندی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او سیت پور تھانہ سیت پور ایوب احمد لودھی نے انجمن تاجران کے عہدیداروں اور ممبران امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران سیت پور ملک عبدالستار،آغا جمیل حسین خان،خواجہ غلام باقر صدیقی،جام مختیار حسین ڈڈہ،خواجہ نیر عباس ایڈووکیٹ، خواجہ کشور حسین،جام بلال حسین آصف علی شیدی،رانا محمد عارف، ملک اجمل،ضیغم عباس خواجہ، محسن علی مہدی،ملک عبدالسلام و دیگر موجود تھے۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق رمضان شریف کے تقدس کو پامال کرنے والے جیل میں ہونگے مہنگائی ، ذخیرہ اندوزوں اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے بھی نہیں بچ پائیں گے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ظہور حسین بھٹہ نے اپنے آفس میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ٹی ایم او محمد عامر سلیم بھٹی,خورشید احمد خورشید ، رانا کامران اسلم ، جمعہ خان انجم ، ایاز اکرام بھی موجود تھے۔لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق لیاقت پور کے شہریوں رانا جاوید اقبال ، چوہدری سعید اقبال ،سردار عامر نواز چانڈیہ، حاجی یامین ، احمد منصور جامی ، شاہد اختر بلو، ملک مقصود ،رانا یوسف ، ملک شاہد سے دستر خوان میں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر ظہور حسین بھٹہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ داروں کیلئے تحصیل بھر میں مختلف مقامات پر دستر خوان لگائے جائیں گے۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کئے جائیں ۔عام مارکیٹ میں بھی اشیائے روز مرہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی او(سی)محمد حنیف نے دیگر اضلاع میں اشیاء روز مرہ کی قیمتوں بارے شرکاء کو آگاہ کیا جبکہ انجمن تاجران کے صدر چوہدری اسد غفار نے تاجر برادری کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں خواجہ محمد ادریس، علامہ عبدالروف ربانی، ریاض احمد نوری، چوہدری عبدالخالق شاکراسسٹنٹ کمشنرز عباس رضا ناصر، احمد رضا، کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال، ای ڈی او زراعت ظفر یاب حیدر، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید سبطین شاہ سمیت دیگر موجو دتھے۔ضلع رحیم یار خان میں ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال سے فلور ملز مالکان حاجی غلام کبریا، حاجی محمد جاوید، ذوالفقار گجر، محمد جاوید، ضیاء الرحمن، محمد ندیم و دیگر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں محبوب اختر کے ہمراہ ملاقات کر تے ہوئے باہمی مشاورت سے 9رمضان بازاروں میں 10کلو گرام آٹا کا تھیلا270روپے میں فروخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -