ضلع ملتان میں رمضان بازاروں کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل، آج سے آپریشنل ہونگے

ضلع ملتان میں رمضان بازاروں کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل، آج سے آپریشنل ...

  

ملتان( خبرنگار) ضلع ملتان میں رمضان بازاروں کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں اورآج 3جون جمعہ سے رمضان(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

بازار آپریشنل ہوں گے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے ضلع بھر میں 13رمضان بازار قائم کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں ملتان شہرکی حدود میں 7رمضان بازاروں کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں گزشتہ روز ایم ڈی اے چوک کے قریب ڈیرہ اڈا گلگشت باغ لانگے خان ، شمس آباد ، مدنی چوک اورممتاز آباد کے علاقوں میں رمضان بازاروں کے ٹینٹ انتظامات مکمل کرلیے گئے اور آج 3جون جمعہ سے رمضان بازار باقاعدہ آپریشنل کردیے جائیں گے واضح رہے کہ قبل ازیں ملتان شہر کے 4مقامات باغ لانگے خان ، شمس آباد ، مدنی چوک اورصادق آباد میں سہولت بازار سجائے جاتے ہیں اوریہ چاروں سہولت بازار آج سے رمضان بازاروں میں تبدیل ہوجائیں گے۔

آپریشنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -