لینوو نے چوتھی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا

لینوو نے چوتھی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لینوو گروپ (Lenovo Group) نے 31مارچ 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے اپنے مالی سال 2015-16کی چوتھی سہ ماہی اور پورے سال کے مالیاتی کا اعلان کردیا ہے۔ لینوو نے پی سی بزنس میں اپنے آپ کو مستحکم کیا، قیمت میں گنجائش اور منافع میں اضافے کا تحفظ کیا تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی کا ریونیو 19 فیصد کمی سے 9.1 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کا ریونیو 3 فیصد کمی سے 44.9 ارب ڈالر رہا۔ اسی دوران لینوو کی تاریخ میں سب سے بڑے ری اسٹرکچرنگ پروگرام سے تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 690 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔ جس کے باعث چوتھی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 193 ملین ڈالر کے ساتھ 86 فیصد بچت میں اضافہ ہوا۔ قبل از ٹیکس سالانہ نقصان 277 ملین ڈالر رہا۔ چوتھی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں خالص آمدن میں 180 ملین ڈالر کے ساتھ 80 فیصد تک اضافہ ہوا۔ جبکہ اکاؤنٹنگ چارجز سے متعلق نان کیش ایم اینڈ اے میں 330 ملین ڈالر کے بعد پورے سال کا خالص نقصان 128 ملین ڈالر رہا۔ لینوو کے چیئرمین اور سی ای او یانگ یونکنگ نے بتایا، "پچھلی سہ ماہی میں معاشی طور پر مشکلات اور انڈسٹری کے حالات کے باوجود ہم نے سال کے وسط میں فیصلہ کن اقدام کیا جس سے ہمارا منافع محفوظ ہوگیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -