حلیمہ قتل کیس، مرکزی ملزم رضوان رضا کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا

حلیمہ قتل کیس، مرکزی ملزم رضوان رضا کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں حلیمہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم رضوان رضا کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حلیمہ قتل کیس میں ملوث رضوان کی اہلیہ سونیا کو گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سونیا سے رضوان اور حلیمہ سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق رضوان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔حلیمہ کے ورثاء سرد خانے پہنچ گئے ہیں ۔واضح رہے کہ چند روز قبل دہلی کالونی سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی بعد ازاں اس کی شناخت حلیمہ کے نام سے ہوئی تھی ۔ملزم رضوان رضا مقتولہ حلیمہ کے بچے کو ایدھی سینٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ۔